Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

ملائیشیا عام انتخابات: سابق وزیراعظم مہاتیرمحمد کو پہلی بارشکست کا سامنا

مہاتیرمحمد شکست کے بعد اپنی سیٹ سے محروم ہوگئے
شائع 20 نومبر 2022 09:17am
ملائیشیا  کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد، تصویر بشکریہ بلومبرگ
ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد، تصویر بشکریہ بلومبرگ

ملائیشیا میں ہونے والے قبل ازوقت عام انتخابات میں پارلیمنٹ کی 222 میں سے ایک 177 نشستوں کے ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو 53 سال میں پہلی بار بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ 93 سالہ مہاتیر محمد اپنی سیٹ سے محروم ہوگئے ہیں۔

اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کے اتحاد کو 61 نشستوں کے ساتھ برتری حاصل ہوگئی جبکہ سابق وزیراعظم محی الدین یاسین کا اتحاد 60 نشستوں کے ساتھ دوسرے پر ہے۔

اس کےعلاوہ موجودہ وزیراعظم کا اتحاد 24 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

Malaysia

Elections

Mahathir Mohamad