Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

فٹبال ورلڈ کپ کا میلا آج سے قطر میں سجے گا، تیاریاں مکمل

افتتاحی میچ میں میزبان قطر کی ٹیم ایکواڈور سے مقابلہ کرے گی
شائع 20 نومبر 2022 08:42am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الجزیرا
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ الجزیرا

انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں، فٹبال ورلڈکپ کا میلا آج سے قطر میں سجے گا، جس کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں، عرب دنیا میں پہلے فٹبال ورلڈ کپ کی خوشی میں قطر کی گلیوں میں جشن کا سماں ہے۔

دنیا بھر سے شائقین کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے، رات گئےشائقین نے اپنی اپنی ٹیم کی حمایت میں سڑکوں پر خوب ہلا گلا کیا جبکہ فینز کی جانب سے فیسٹیول کے اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ کیلئے فٹبال تیارکرنے کا اعزاز پھرپاکستان کے نام

ورلڈکپ کا آغازشاندارافتتاحی تقریب کے ساتھ البیت اسٹیڈیم میں ہوگا، فنکار پر فارم کریں گے جبکہ میوزک کا تڑکا بھی لگے گا۔

افتتاحی روز ایک میچ کھیلا جائے گا، میزبان قطر کی ٹیم ایکواڈور سے مقابلہ کرے گی، ورلڈ کپ میں 32 ٹیمیں ایک ٹرافی کے لئے ایڑھی چوٹی کا زور لگائیں گی۔

میگا ایونٹ میں شامل 32 ٹیموں کو 8 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، 2 ٹیمیں گھر اور 2 ہی ٹیمیں آگے بڑھ جائیں گی۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ: دبئی نے 500 سے زائد شائقین کیلئے بڑی اسکرین کا انتظام کرلیا

ناک آؤٹ مرحلہ 3 دسمبرسے شروع ہوگا، سیمی فائنلز 13 اور 14 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل مقابلہ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا، فرانس کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔

فٹبال ورلڈکپ میں سیالکوٹ کے بنے فٹبال استعمال کیے جائیں گے

دوسری جانب فٹبال ورلڈکپ 2022میں سیالکوٹ کے بنے فٹبال استعمال کیے جائیں گے،پاکستان آرمی بھی میگا ایونٹ کے دوران سیکیورٹی میں معاونت فراہم کرے گی۔

فٹبال ورلڈکپ میں قومی ٹیم توان ایکشن نہیں ہوگی لیکن پاکستان کی نمائندگی ضرورہوگی، ایونٹ میں 3 ہزار میڈ ان پاکستان فٹبال استعمال ہوں گی۔ ”الریحلہ“ فٹبال سیالکوٹ میں تیار کی گئی ہے۔

”الریحلہ“ بائیو بیسڈ ری سائیکلنگ میٹریل سے بنی ہے، تیاری میں پانی پرمبنی کیمیکل کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔

یہی نہیں، پاک آرمی بھی میگاایونٹ میں کردار ادا کرے گی، قطر حکومت کی درخواست پر سیکیورٹی میں معاونت کریں گے۔

پاکستانی دستے میں آرمی آفیسرز، جونئیر کمشینڈ آفیسر اور جوان شامل ہیں، دستے نے فیفا کے وفد سے خصوصی تربیت حاصل کی ہے۔

qatar

FIFA World Cup 2022

Qatar Football