Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ڈمپر نے ایک اور بچے کو کچل ڈالا

بچے کی لاش کو سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیا
شائع 19 نومبر 2022 03:03pm
بچے کی لاش کو سول اسپتال ٹراما سینٹرمنتقل کردیا۔ تصویرآج نیوز
بچے کی لاش کو سول اسپتال ٹراما سینٹرمنتقل کردیا۔ تصویرآج نیوز

کراچی میں تیزرفتار ڈمپر سڑک پر چلتے پھرتے انسانوں کی جان لینے لگے ہیں بالکل اسی طرح آج بھی ڈمپر نے ایک اور بچے کو کچل دیا۔

بلدیہ نادرن بائی پاس پرلکی چڑھائی ٹول پلازہ کے قریب ڈمپرنے ایک راہ گیر بچے کو کچل دیا، جو موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

حادثے کا شکار ہونے والے بچے کی لاش کو سول اسپتال ٹراما سینٹرمنتقل کردیا، جس کی شناخت 12 سالہ قدرت اللہ ولد نیک محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

اسی نوعیت کا ایک واقعہ گزشتہ روز سُرجانی بابا موڑ کے قریب پیش آیا تھا، جہاں ایک ڈمپر نے اسکول کے طالب علموں کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا تھا۔

حادثے کا شکارہونے والے اسکول کے طالب علم موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ زخمی اور جاں بحق تینوں سگے بھائی تھے۔

karachi

sindh

Road Accident

Baldia Town