سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی تیز
امریکی حکومت نے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی تیزکردی ہے۔
امریکی محکمہ انصاف نے ٹرمپ کے خلاف حساس دستاویزات کیس کی پیروی کے لیے وکیل نامزد کردیا۔
اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے جیک اسمتھ کی تقرری کا اعلان کیا ساتھ ہی کہا کہ جنگی جرائم کے سابق تفتیش کارجیک اسمتھ کو ٹرمپ کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے۔
جیک اسمتھ نے کہا کہ وہ تحقیقات کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے اور آزادنہ فیصلے کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسپیشل پراسیکیوٹر کی تقرری کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا یہ کسی طور قابل قبول نہیں ہیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا جوبائیڈن انتظامیہ انصاف کے نظام کو سیاسی نہیں بنائے گی، اسپیشل پراسیکیوٹر کی تقرری کا صدر جوبائیڈن کو علم نہیں اور نہ ہی صدر بائیڈن نے کوئی پیشگی نوٹس بھیجا تھا۔
Comments are closed on this story.