Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سکھر ایئر پورٹ رن وے کی لائٹس خراب، دو پروازیں منسوخ

سکھر ایئر پورٹ کی لائٹس کئی روز سے خراب ہیں، ذرائع
اپ ڈیٹ 19 نومبر 2022 10:47am
بیگم نصرت بھٹو ایئر پورٹ سکھر۔ فوٹو — فائل
بیگم نصرت بھٹو ایئر پورٹ سکھر۔ فوٹو — فائل

نصرت بھٹو سکھر ایئر پورٹ رن وے کی لائٹس خراب ہونے کے باعث کراچی سے پی کے 536 اور لاہور سے پی کے 632 کی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ایئر پورٹ رن وے کی لائٹس خراب ہونے کی وجہ سے منسوخ کی گئی دونوں پروازیں پاکستان انٹرنیشل ایئر لائز (پی آئی اے) کی ہیں جن میں سے ایک کراچی اور دوسری کو لاہور سے آنا تھا۔

ذرائع کے کہنا ہے کہ سکھر ایئر پورٹ کی لائٹس کئی روز سے خراب ہیں جب کہ فلائٹس منسوخ ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔

دوسری جانب ایئر پورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ رن وے کی لائٹس کل تک ٹھیک ہوجائیں گی اور کل رات سے ہی فلائٹ آپریشن بحال ہوجائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کو بھی کسی پروگرام میں شمولیت کے لئے کراچی سے سکھر آنا تھا۔

PIA

Sukkur

nusrat bhutto airport