Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صادق آباد: سکھر ملتان موٹروے پر بس الٹ گئی، متعدد افراد زخمی

زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
اپ ڈیٹ 18 نومبر 2022 12:06pm
صادق آباد میپ (بشکریہ:گوگل)
صادق آباد میپ (بشکریہ:گوگل)

صادق آباد کے قریب سکھر ملتان موٹروے پر بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق جبکہ 24 افراد زخمی ہوگئے۔

موٹر وے پولیس کے حادثہ بس ڈرائیور کو نیند آجانے کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار مسافر بس کراچی سے لاہور جا رہی تھی- زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل سیہون شریف کے قریب انڈس ہائی وے پر وین کے کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق جب کہ 13 زخمی ہوگئے۔

سیہون ٹول پلازہ کے قریب نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی نااہلی کے باعث بچل چنہ کے مقام پر تیز رفتار مسافر وین انڈس ہائی وے روڈ کے مقام پر پانی کے اخراج کے لیے لگائے گئے کٹ اور کھڈے میں جا گری۔

خیرپور سے سیہون کی جانب جانے والی مسافر وین کھڈے میں گرنے کے باعث پانی میں ڈوب کر 20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن کی لاشوں کو عبداللہ شاہ اسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ہیلتھ اینڈ سائنسس منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد کا تعلق خیرپور سے تھا۔

punjab

Sadiqabad

Sukkur Multan Motorway