Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیٹی چھپانے پر نااہلی: عمران خان کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی گئی

'عام انتخابات کے کاغذات نامزدگی میں بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کا ذکر نہیں'
شائع 17 نومبر 2022 06:06pm
تصویر بزریعہ روئٹرز
تصویر بزریعہ روئٹرز

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دینے کی درخواست پر سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست واپس لیے جانے کی بنیاد پر نمٹا دی، نااہلی پٹیشن پر سماعت اکیس نومبر کو ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے عمران خان نااہلی کیس میں درخواست گزار کی جانب سے دائر متفرق درخواست پرسماعت کی، جس میں سماعت سنگل بینچ کے بجائے لارجر بینچ میں کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

درخواست گزار کے وکیل بیرسٹرعثمان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ لارجر بینچ کی تشکیل کی درخواست فی الوقت واپس لینا چاہتا ہوں، استدعا ہے کہ عمران خان نااہلی کی مرکزی پٹیشن پر آئندہ ہفتے سماعت کی جائے۔

عدالت نے استدعا منظورکرتے ہوئے لارجر بینچ کی تشکیل کی درخواست نمٹا دی، جبکہ نااہلی کی مرکزی پٹیشن کو پیر کو سماعت کے لیے مقررکر دیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ عام انتخابات کے دوران کاغذات نامزدگی میں اپنی بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کا ذکر نہیں کیا اور معلومات چھپائیں، لہٰذا جھوٹ بولنے اور معلومات چھپانے پرعمران خان کو بطور رکن اسمبلی نااہل قرار دیا جائے۔

imran khan

Islamabad High Court

Tyrian White

Disqualification Appeal