Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹی 20ورلڈ کپ: گرین شرٹس کے کئی کھلاڑی کھیلے بغیرہی کروڑ پتی بن گئے

انعامی رقم اور الاؤنسز سے وارے نیارے
شائع 17 نومبر 2022 01:23pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کے باوجود گرین شرٹس میں ہرکوئی ایک کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد وصول کرے گا، اس لحاظ سے محمد حسنین اورخوشدل شاہ کھیلے بغیرہی کروڑ پتی بن گئے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے سنسنی خیزفائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں 5 وکٹوں شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

ٹرافی کے حصول کا موقع ضائع ہونے کے باوجود مجموعی طورپرپاکستانی ٹیم کوتقریباً 1 ملین ڈالر (22 کروڑ 22لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) نقد ملیں گے۔

قومی ٹیم کو8 لاکھ ڈالرزکے رنراپ انعام کے علاوہ سُپر 12 مرحلے کی 3 فتوحات کیلئے ہرایک پر 40،40 ہزار ڈالرزملیں گے یعنی مجموعی انعامی رقم ایک لاکھ 20 ہزارڈالرزبھی گرین شرٹس کے حصے میں آئے گی۔

یہ رقم تمام کھلاڑیوں میں یکساں طور پر تقسیم کی جائے گی جبکہ ایک حصہ ٹیم مینجمنٹ کو دیا جائے گا۔

میگا ایونٹ کے دوران کھیلنے والے ہرکھلاڑی کویومیہ 125 آسٹریلوی ڈالرز (83 امریکی ڈالر) کاالائونس دیا گیا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت 31 امریکی ڈالر کا اضافہ کرکے فی کھلاڑی 114ڈالرز ادا کیے گئے۔

اس طرح سے محمد حسنین اورخوشدل شاہ ایونٹ میں کوئی بھی میچ کھیلے بغیرکروڑپتی بن گئے۔

ورلڈکپ فائنل میں پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف 5 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق کے پالیسی کے تحت انعامی رقم کھلاڑیوں میں مساوی تقسیم ہوگی لیکن انجرڈ ہونے سے قبل ایک میچ میں حصہ لینے والے فخر زمان کو ملا کرکُل 17 حصے کیے جائیں گے جن میں سے 16 کرکٹرز اور ایک سپورٹ اسٹاف کودیا جائے گا۔

cricket

پاکستان

T20 World Cup

prize money