Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پسند کی شادی کا کیس: عدالت میں وکالت نامہ جمع کرادیا گیا

کیا لڑکی شوہر سے ملنا چاہتی ہے؟ جسٹس آفتاب حمد
شائع 17 نومبر 2022 12:55pm
سندھ ہائیکورٹ (فوٹو:فائل)
سندھ ہائیکورٹ (فوٹو:فائل)

سندھ ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کے کیس میں وکالت نامہ جمع کرادیا گیا۔

سماعت کے دوران ظہیر کی جانب سے ملاقات کی درخواست پر دلائل دیئے گئے۔

وکیل محمد فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ ظہیر کی اپنی بیوی سے ملاقات کروائی جائے۔

جس پر جسٹس آفتاب حسین گورڑ نے کہا کہ کیا لڑکی شوہر سے ملنا چاہتی ہے؟ محمد فاروق ایڈووکیٹ نے کہا کہ لڑکی کو بلا لیں اور پوچھ لیں۔

جس کے بعد عدالت نے سماعت 30 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے مزید دلائل طلب کرلیے۔

پس منظر

نوعمر لڑکی کی اپریل کے وسط میں کراچی میں اپنے گھر سے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ بعد ازاں پولیس کو اس کا سراغ بہاولنگرسے ملا اورعلم ہوا کہ اس کی شادی 21 سالہ ظہیر احمد سے ہوچکی ہے، جس سے اس کی ملاقات مقبول آن لائن گیم PUBG کھیلتے ہوئے ہوئی تھی۔

اس جوڑے کو سندھ ہائی کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے فیصلہ دیا کہ نوعمر لڑکی کو شیلٹر ہوم میں بھیجنے سے پہلے وہ جس کے ساتھ چاہے رہ سکتی ہے۔ جس کے بعد لڑکی کے والدین نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا۔

سپریم کورٹ نے مدعیان کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کے بعد کیس نمٹا دیا تھا۔

Sindh High Court

zaheer

Court Marriage