Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پنجاب کے اسپتالوں میں بریسٹ کینسر کے علاج کیلئے سینٹرز قائم کیے جائیں گے‘

روش کمپنی مفت علاج میں معاونت کریگی، وزیراعلیٰ پنجاب
شائع 17 نومبر 2022 12:07pm
وزیراعلیٰ پنجاب (فوٹو:فائل)
وزیراعلیٰ پنجاب (فوٹو:فائل)

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بڑے اسپتالوں میں بریسٹ کینسر کے علاج کیلئے سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے روش پاکستان لمیٹڈ کے وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب میں بریسٹ کینسر کی مریض خواتین کے مفت علاج کے حوالے سے پراجیکٹ کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ روش کمپنی مفت علاج میں معاونت کریگی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں بریسٹ کینسر سے بچاؤ اور تشخیص کیلئے خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کے اشتراک سے 37 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ کسی بھی سٹیج پر کینسر تشخیص ہونے پرمریض کا مفت علاج ہوگا، پھیپھڑوں کے کینسرمیں مبتلا مریضوں کو بھی علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔

cm punjab

Chaudhry Pervaiz Elahi

Punjab Govt