Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فیفا ورلڈ کپ: دفاعی چیمپیئن فرانس کی ٹیم دوحا پہنچ گئی

ورلڈ کپ کا آغاز اتوار سے قطرمیں ہوگا
شائع 17 نومبر 2022 12:21pm
روانگی سے قبل فرنچ  ٹیم کی تصویرـــ ٹوئٹر
روانگی سے قبل فرنچ ٹیم کی تصویرـــ ٹوئٹر

قطرمیں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے لئے ٹیموں کی قطر آمد کا سلسلہ جاری جبکہ دفاعی چیمپیئن فرانس کی ٹیم دوحا پہنچ گئی ہے۔

ٹورنامنٹ میں فرنچ ٹیم کی نظریں ٹائٹل کے دفاع پرمرکوز ہیں، جبکہ فرانس کی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 22 نومبرکوآسٹریلیا کے خلاف میچ سے کرے گی۔

خیال رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کا آغاز اتوار سے قطرمیں ہونے جارہا ہے۔

دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹبال کےعالمی میلے کا 1930 سے 2018 تک 21 بارانعقاد ہوچکا ہے اور برازیل نے سب سے زیادہ 5 بار ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

اس کے علاوہ جرمنی اوراٹلی نے 4،4 ٹرافی اٹھائی، یوراگوئے، ارجنٹائن اورفرانس 2،2 بار ورلڈ چیمپیئن بنے چکے ہیں، جبکہ انگلینڈ اوراسپین کے حصے میں ایک ایک ٹائٹل آیا۔

ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کی 1986کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف ہینڈ آف گاڈ گول کیلئے استعمال ہونے والی فٹبال 2.4 ملین ڈالرمیں نیلام ہوئی۔ میراڈونا نے ورلڈ کپ کوارٹرفائنل میں دو ناقابل یقین گول کرکے انگلینڈ کوشکست دی تھی۔

doha

qatar

FIFA World Cup 2022