Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کا حقیقی آزادی مارچ آج قائد آباد پہنچے گا

خوشاب میانوالی روڈ کے مختلف مقامات پر استقبالی کیمپ لگائے گئے۔
شائع 17 نومبر 2022 10:00am

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا حقیقی آزادی مارچ آج آٹھویں روز قائد آباد پہنچے گا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی قیادت میں آزادی مارچ 4 بجے پہنچے گا۔

اس حوالے سے خوشاب میانوالی روڈ کے مختلف مقامات پر استقبالی کیمپ لگائے گئے، مرکزی پنڈال غلہ منڈی چوک میں سجایا گیا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے، اسٹیج پر بڑی اسکرین بھی نصب کردی گئی ہے۔

مارچ کی سیکیورٹی کیلئے 500 سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، شہر بھر کے بازار اور تعلیمی اداروں ک بند رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب حقیقی آزاد مارچ کا پنڈال آج دینہ میں سجے گا، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی قیادت کرینگے۔

دینہ میں حقیقی آزادی مارچ کی میزبانی فواد چوہدری سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماء کرینگے۔

جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے شام ساڑھے چار بجے خطاب کرینگے۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہناہے کہ پی ڈی ایم کے راکٹ لانچر سے کیے گئے تمام فائر انہی کی صفوں میں دراڑیں پیدا کر رہے ہیں، عمران خان ان چوروں اورمافیا کیلئے خوف کی علامت ہیں۔

imran khan

Asad Umer

PTI protest

Azadi March Nov17 2022