Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیراگون ہاؤسنگ کیس: عدالتی دائرہ اختیار پر فریقین سے دلائل طلب

ملزمان کی ضمانتوں پر پراسیکیوشن کے اعتراضات آئے ہیں، عدالت
اپ ڈیٹ 17 نومبر 2022 11:00am
خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق (فوٹو:فائل)
خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق (فوٹو:فائل)

لاہور کی احتساب عدالت نے خواجہ برادران کیخلاف پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں عدالتی دائرہ اختیار پر فریقین سے دلائل طلب کرلئے۔

احتساب عدالت لاہور میں پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں خواجہ سعد رفیق کی ایک روز کی حاضری معافی درخواست جمع کروائی گئی اور موقف اختیار کیا گیا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں مصروف ہونے کے باعث وہ پیش نہیں ہوسکتے، حاضری معافی منظور کی جائے۔

سابق وزیر صحت سلمان رفیق عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ملزمان کی ضمانتوں پر پراسیکیوشن کے اعتراضات آئے ہیں، نیب ترمیمی آرڈینینس کے بعد پبلک ایٹ لارج فراڈ کی تعریف تبدیل ہو چکی ہے، لگتا ہے نیب آرڈیننس 2022 کے تحت کیس عدالت کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ترمیمی آرڈینینس میں سپلیمینٹری چالان کا کیا قانون ہے،عدالت کو بتایا گیا کہ اس ترمیم کا بنیادی مقصد نئے ملزم کے حوالے سے سپلیمینٹری چالان پیش کرنا بھی شامل ہے، جو پہلے ملزمان ہیں انکی حد تک صرف رپورٹ آئے گی۔

عدالت نے عدالتی دائرہ اختیار پر فریقین سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کردی۔

PMLN

Khuwaja Saad Rafique

khuwaja salman rafique