مسجدِ نبوی نعرے بازی کیس: شیخ رشید اور ان کا بھتیجا بے گناہ قرار
لاہور ہائیکورٹ پنڈی بینچ نے شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی جانب سے سعودی عرب میں وزرا کے خلاف نعرہ بازی اور مذہبی منافرت پھیلانے کے کیس میں مقدمہ خارج کرنے کی درخواست نمٹا دی۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں سعودی عرب میں پیش آئے افسوس ناک واقعہ پر شیخ رشید کے خلاف درج مقدمے پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے کی۔
شیخ رشید اپنے وکیل ایڈووکیٹ سردار عبدالرازق خان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
تفتیشی افسر نے عدالت میں شیخ رشید اور ان کے بھتیجے راشد شفیق کو توہین مذہب کے مقدمے میں بے گناہ قرار دیا۔
تفتیشی افسر کی کلین چٹ کے بعد عدالت نے شیخ رشید کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے کی پٹیشن اور ان کے بھتیجے کی درخواست نمٹا دی۔
عدالت نے شیخ رشید اور راشد شفیق کو درج مقدمات سے متعلق ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔
Comments are closed on this story.