Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی بیچی گئی گھڑی کی قیمت 2 ارب ہے، عطاء تارڑ

'فرح گوگی کو اگلی فلائٹ سے پاکستان لا کر شامل تفتیش کیا جائے'
شائع 16 نومبر 2022 02:16pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے فروخت کی گئی گھڑی کی قیمت 2 ارب روپےہے۔

لیگی رہنما کے مطابق،“ ہم نے گھڑی کی دستاویز حاصل کی ہے جس کے مطابق گھڑی کی قیمت امریکی 12 ملین ڈالر ہے جو اُس وقت کے ایک ارب 70 کروڑ بنتے ہیں، اب گھڑی کی مالیت 2 ارب سے زیادہ ہے“۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیچی گئی گھڑی خصوصی طورپربنوائی گئی تھی کیونکہ نایاب چیزوں کی قیمت بھی نایاب ہی ہوتی ہے، گھڑی کی مالیت 2 ارب سے زائد ہے اور کہا یہ گیا کہ گھڑی کی قیمت 10 کروڑ روپے طے کی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سےعمران خان کو دی جانے والی گھڑی میں 12 قیراط کے ہیرے جڑے ہیں ، گھڑی کے پورے سیٹ کی قیمت لگائی گئی ہے جبکہ گھڑی کے ڈائل میں ہیروں سے خانہ کعبہ کا ڈیزائن بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے تسلیم کیا کہ گھڑی 2 کروڑ کی خریدی گئی مگر کیا مجبوری تھی کہ سعودی ولی عہد کا دیا تحفہ بیچ دیا۔

عطاتارڑ نے کہا کہ فرح گوگی نے گھڑی 35 کروڑمیں بیچ دی لیکن عمرفاروق کے پاس گھڑی ہے، تو کس ذریعے سے گئی اورعمرفاروق پرکس بات کا مقدمہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آپ دنیا کی کسی بھی عدالت میں مقدمہ کریں تو عمران خان نے 5 ممالک کے تحفے ظاہر ہی نہیں کیے ہیں۔

عطا تارڑ نے مطالبہ کیا کہ فرح گوگی کو اگلی فلائٹ سے پاکستان لا کر شامل تفتیش کیا جائے۔

PMLN

imran khan

Attaullah Tarar