Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی کال پر لاکھوں لوگ راولپنڈی کا رخ کریں گے: فواد چوہدری

عمران خان نے20فیصداداکرکےگھڑی حاصل کی۔
شائع 16 نومبر 2022 12:59pm
Millions of people will turn to Rawalpindi on Imran Khan’s call: Fawad Ch | Aaj News

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی کال پر لاکھوں لوگ راولپنڈی کا رخ کریں گے، جہاں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی حکومت نےعمران خان کو گھڑی تحفے میں دی، قانون کے مطابق تحائف چیف آف پروٹوکول وصول کرتا ہے، چیف آف پروٹوکول تحائف توشہ خانہ میں جمع کرواتاہے، بورڈ بنتا ہے اورتحفےکی قیمت طے کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دورمیں قیمت20 فیصد سے بڑھا کر50 فیصدکی گئی، گھڑی کی قیمت10کروڑلگائی گئی تھی، عمران خان نے20فیصداداکرکےگھڑی حاصل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گھڑی عمرفاروق ظہورنامی شخص کونہیں بیچی گئی، فرح گوگی کے شوہرعمرظہور سے کبھی نہیں ملے۔

pti

اسلام آباد

press conference

Fawad Chaudhary