Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی احتجاج، دھرنا: لاہور ہائیکورٹ نے ضلع انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی

عوام کوکسی قسم کی مشکلات نہ ہوں ڈپٹی کمشنر یقین دلائیں، عدالت
شائع 16 نومبر 2022 01:03pm
عدالت نے سی پی او راولپنڈی پربرہمی کا اظہار کیا۔ تصویر/ سوشل میڈیا
عدالت نے سی پی او راولپنڈی پربرہمی کا اظہار کیا۔ تصویر/ سوشل میڈیا

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے پی ٹی آئی احتجاج اور دھرنوں پرضلع انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

جسٹس مرزا وقاص رؤف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتجاجی دھرنوں کے خلاف درخواستوں سماعت کی۔

عدالت نے سی پی او راولپنڈی پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کمشنر راولپنڈی کہاں ہیں کیا ان کو معاملے کی حساسیت کا اندازہ نہیں کمشنر سے کہیں اگلی سماعت پرعدالت میں پیش ہوں۔

عدالت نے ڈی جی آئی بی، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ اورآئی جی موٹروے سے رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے ہدایت کی کہ رپورٹ میں بتائیں کہ احتجاجی دھرنوں کے باعث کیا صورت حال رہی اور مستقبل میں عوام کوکسی قسم کی مشکلات نہ ہوں۔ ڈپٹی کمشنرعدالت کو یقین دلائیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔

pti

Lahore High Court