Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور: اورنج لائن ٹرمینل کے قریب ریموٹ کنٹرول طیارہ گرگیا

طیارے میں جاسوسی کا کیمرہ لگا ہواتھا
شائع 16 نومبر 2022 12:02pm

لاہورکےعلاقے چوہنگ میں پراسرار طور پر ریموٹ کنٹرول طیارہ گرگیا جس میں چھوٹا جاسوسی کیمرہ لگا ہوا ہے۔

ریموٹ کنٹرول طیارہ علی ٹاون ٹرمینل اورنج لائن کے قریب گرا، واقعے اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ اورپولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس نے بتایا کہ طیارے میں کسی قسم کا بارودی مواد نہیں ملا لیکن اس میں چھوٹا جاسوسی کیمرہ لگا ہوا ہے۔ پولیس کی جانب سے مختلف زاویوں سے تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طیارہ گزشتہ رات اورنج ٹرین کے اسٹبلنگ یارڈ کے خالی ٹریک پرگرا ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ نے گرنے والے ڈرون کو قبضے میں لیا گیا، ایس پی یو نے پولیس کو ایمرجنسی کال کرکے بھی اسٹبلنگ یارڈ بلایا۔

پولیس کی جانب سے ڈرون طیارہ سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اورکمشنرآفس بھی اعلیٰ سطح پرتحقیقات کررہے ہیں۔

ذرائع کے ڈرون گرنے سے متعلق حساس اداروں نے بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ڈرون میں نصب کیمرےاوردیگرسامان کی چیکنگ کی جارہی ہے۔

lahore