Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اے این ایف نے منشیات بیرون ملک سمگل کی کوشش ناکام بنا دی

آسٹریلیا کے لئے بُک کئے گئے پارسل سے 22 گرام آئس برآمد۔
شائع 16 نومبر 2022 10:11am
فوٹو(فائل)
فوٹو(فائل)

اے این ایف نے منشیات بیرون ملک سمگل کی کوشش ناکام بنا دی، اسلام آباد اور کراچی میں نجی کوریئر آفس میں آسٹریلیا کے لئے بُک کئے گئے مختلف پارسل سے بھاری مقدار میں آئس اور افیون برآمد کر لی گئی۔

اے این ایف نے اسلام آباد میں نجی کوریئر آفس میں آسٹریلیا کے لئے بُک کئے گئے پارسل سے 22 گرام آئس برآمد کی ہے، برآمد شدہ آئس کو مہارت سے خواتین کے جوتوں میں چھپایا گیا تھا۔

سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران کویت جانے والے ملزم سے 960 گرام ہیروئین برآمد ہوئی، جبکہ کراچی میں واقع نجی کوریئر آفس میں آسٹریلیا کے لئے بُک کئے گئے پارسل سے 3 کلو 629 گرام افیون برآمد کر لی گئی۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

پاکستان

karachi

اسلام آباد

ANF