Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپورٹس فیڈریشنز کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن بنانے کا فیصلہ

انتخابات کیلئے ایک ماہ میں الیکشن کمیشن قائم کردینگے، وفاقی وزیر
شائع 16 نومبر 2022 09:56am
Revision of National Sports Policy? | Changes expected in the Football Federation and Sports Board

وفاقی حکومت نے نیشنل اسپورٹس پالیسی پردوبارہ نظرثانی کرنے کے ساتھ ساتھ اسپورٹس فیڈریشنزکے انتخابات کیلٸے الیکشن کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر احسان مزاری نے کہا کہ انتخابات کیلئے ایک ماہ میں الیکشن کمیشن قائم کردینگے، آصف زمان کو نااہلی پر اسپورٹس بورڈ کے عہدے سے ہٹایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے فوری الیکشن چاہتے ہیں، فیفا میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے 15 ملین ڈالرز پھنسے ہیں، پی ایف ایف کے الیکشن نہیں ہوجاتے یہ فنڈز جاری نہیں ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ میں بہتر پرفارم کیا، ٹی 20 ورلڈکپ فائنل میں انگلینڈ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Federal govt

پاکستان

National Sports Policy