Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آئیڈیاز 2022 کا آج دوسرا روز، جدید جنگی ڈرون متعارف

شاہپر ٹو سات گھنٹے تک پرواز کرسکتا ہے۔
اپ ڈیٹ 16 نومبر 2022 02:41pm

کراچی میں گیارہویں بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز دو ہزار بائیس (2022) کا آج دوسرا روز ہے۔

پاکستان میں تیار ہونے والے مکمل بم پروف آرمڈ وہیکل حمزہ نے دفاعی نمائش میں عالمی سطح پرتوجہ حاصل کرلی، حمزہ دس کلو تک بارودی مواد پھٹنے کی صورت میں اندربیٹھے بارہ افراد کو محفوظ مقام پرمنتقل کرسکتا ہے۔

نمائش میں موجود آرمڈ وہیکل حمزہ سکس بائے سکس دس کلو بارودی مواد پھٹنے کی صورت میں محفوظ رہتا ہے، آرمڈ وہیکل حمزہ میں بارہ افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے۔

جبکہ پاکستان کا سب سونک کروز میزائل حربہ اور جدید جنگی ڈرون شاہپر ٹو عالمی مارکیٹ میں متعارف کرادیا گیا۔

اسمارٹ ٹیکنالوجی سے تیار کردہ شاہپر ٹو سات گھنٹے تک پرواز کرسکتا ہے۔

دفاعی نمائش آئیڈیاز دوہزاربائیس (2022) کا کراچی ایکسپو سینٹر میں آغاز ہوگیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افتتاح کیا، دفاعی نمائش کے موقع پر ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔

ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈیپو)کے مطابق 18 نومبر تک جاری رہنے والی 4 روزہ نمائش میں دنیا کے 32 ممالک اپنی مصنوعات کے ساتھ شریک ہوں گے۔

افتتاحی تقریب میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو اور وزیراعلی سندھ مرد علی شاہ نے شرکت کی، بلاول بھٹو زرداری نے نمائش میں رکھے عکسری سازوسامان کا معائنہ کیا۔

رواں سال کے آئیڈیاز میں پاکستان سمیت 51 ممالک کے 285 وفود بھی شریک ہو رہے ہیں۔

پاکستان

karachi

sindh

Ideas 2022