Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اقتصادی رابطہ کمیٹی: یوٹیلٹی اسٹورز پر ریلیف پیکج جاری رکھنے کی منظوری دیدی

سستا آٹا اسکیم جون 2030 تک جاری رہے گی
شائع 16 نومبر 2022 09:11am
تصویر: اے پی پی
تصویر: اے پی پی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کی منظوری دے دی۔

ای سی سی نے وزیراعظم پیکج کے تحت خیبر پختونخوا میں سستا آٹا اسکیم جون 2030 تک جاری رکھنے کی بھی منظوری دی ہے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کو گیس کی بحالی کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سوئی سدرن کو اسٹیل ملز کے ذمہ بقایاجات وفاقی حکومت کی جانب سے ادا کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت اطلاعات و نشریات کو فلم و ڈرامہ فنانس فنڈ قائم کرنے کے لیے 10کروڑ روپے دینے کا فیصلہ کیا۔

نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق کے لیے 60 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری بھی دی ہے۔

Ishaq Dar

پاکستان

Economic coordination committee (ECC)