Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

واٹر بورڈ کے ملازم کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم کا اسٹریٹ کرائم کی متعدد ورداتیں کرنے کا اعتراف۔
شائع 16 نومبر 2022 08:25am

کراچی میں واٹر بورڈ کے ملازم سید فرقان کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ فیصل بشیر میمن کے مطابق ملزم ایوب ولد امداد حسین کو جائے وقوعہ کے اطراف سے ملنے والے شواہد اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

جبکہ ملزم کے قبضے سے موٹرسائیکل اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے،

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے شہر میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد ورداتیں کرنے کا اعتراف بھی کرلیا۔

پاکستان

karachi

sindh