Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

نئے آرمی چیف کیلئے سینئر افسران کے ناموں سے متعلق سب کو پتا ہے، خرم دستگیر

جانے والے آرمی چیف بھی نئے سپہ سالار کے لئے اپنی رائے دیتے ہیں
شائع 15 نومبر 2022 09:43pm
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر۔ فوٹو — فائل
وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ملک کے نئے آرمی کے لئے سینئر افسران کے ناموں سے متعلق سب کو معلوم ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ نئے آرمی چیف کے لئے ڈوزیئرز وزیر دفاع کے پاس آتے ہیں، جن کا وزارت دفاع جائزہ لیتی ہے کیونکہ تعیناتی کرنا ان ہی کا اختیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’وزارت دفاع کی مرضی ہے وہ بغیر پڑھے ہی دستخط کرکے سمری آگے کردیں اور اگر وہ اسے پڑھنا چاہیں تو پڑھ بھی سکتے ہیں کیونکہ خواجہ آصف کے پاس اس کا استحقاق ہے کہ سمری پڑھ کر اپنی رائے قائم کریں، اس کے علاوہ وزیراعظم نے یہ کام کرنا ہے۔‘

خرم دستگیر نے کہا کہ سینئر افسران کے ناموں سے متعلق سب کو پتا ہے، پچھلے 7 میں 5 آرمی چیفس نواز شریف نے تعینات کیے ہیں، لہٰذا انہیں ڈوزیئرز کو جانچنے کا تجربہ ہے لیکن مشاورت کو لے کر اس بات کو مسئلہ بنا کر اٹھایا جا رہا ہے، البتہ جانے والے آرمی چیف بھی نئے سپہ سالار کے لئے اپنی رائے دیتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ماضی میں ادارے سیاست میں سر گرم رہے لیکن اب ان کا سیاست سے میں کوئی کردار نہیں ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے امریکی سازش کا واویلا مچایا اور اب وہ اپنے بیانات کا دفاع کر رہے ہیں، انہوں نے نواز شریف کی گاڑی پر بُلٹ پروف شیشے کا مذاق اڑایا جب کہ آج اپنے گھر کی کھڑکیوں پر بُلٹ پروف شیشے لگا رہے ہیں۔

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا وہ امریکا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، تو اب 27 مارچ سے 13 نومبر تک کی کہانی اور امریکی دباؤ پر حکومت بدلنے کا الزام کہاں گیا؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی اخبار نے 28 جولائی کو عمران خان کے خلاف خبر دی تھی جس پر انہوں کیس کیوں نہیں کیا، یہ یوٹرن لینے کے عادی ہیں، عمران خان بنی گالہ کے باہر کوڑا دان میں اپنے بیان ڈال دیتے ہیں۔

Nawaz Sharif

COAS

Khawaja Asif

faisla aap ka

Khurram Dastgir Khan

Army chief appointment