Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کی آبادی 22 کروڑ سے تجاوز کر گئی

ملک میں مرد افراد کی تعداد 11 کروڑ 16 لاکھ 93 ہزار 464 ہوگئی ہے، ادارہ شماریات
شائع 15 نومبر 2022 08:59pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

قومی ادارہ شماریات نے ملکی آبادی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آبادی 22 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، ملکی آبادی 22 کروڑ 4 لاکھ 25 ہزار 254 ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں مرد افراد کی تعداد 11 کروڑ 16 لاکھ 93 ہزار 464 جب کہ خواتین کی تعداد 10 کروڑ 87 لاکھ 31 ہزار 790 تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کا بتانا ہے کہ پاکستان میں شہری آبادی 8 کروڑ 10 لاکھ 14 ہزار 134 ہے جب کہ دیہی آبادی 13 کروڑ 94 لاکھ 11 ہزار 124 ہے۔

خیال رہے کہ 2017 کی مردم شماری میں پاکستان کی آبادی 20 کروڑ 76 لاکھ سے زائد تھی۔

دوسری جانب دنیا اقوام متحدہ کی جانب سے آج 15 نومبر2022 کو ’ڈے آف8 بلین‘ کے طور پر منایا جا رہا ہے کیونکہ آج دنیا کی آبادی 8 ارب تک پہنچ چکی ہے۔

United Nations

PAKISTAN POPULATION

world population

Bureau of Statistics