Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی شناختی کارڈ اجراء کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کیسے ہوگا؟

بلوچستان اسمبلی نے ایک روز قبل قرارداد منظور کی تھی
شائع 15 نومبر 2022 07:11pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

بلوچستان میں قومی شناختی کارڈ کے اجراء کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ لازمی قرار دینے کی قرارداد پر شہریوں نے قانون سازوں کو ہی آڑے ہاتھوں لے لیا۔

گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ کے اجراء کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کو لازمی قراردینے کے حوالے سے قرارداد پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند نے پیش کی تھی جسے بحث کے بعد منظور کرلی گئی۔

اراکین اسمبلی نے قومی شناختی کارڈ میں ڈی این اے ٹیسٹ کو لازمی تو قرار دیا لیکن یہ بات بھول گئے کہ صوبے میں ڈی این اے ٹیسٹ کی سہولت موجود ہی نہیں۔

شہری کوئٹہ کے باسیوں کا موقف ہے کہ ایوان میں بیٹھے اراکین اسمبلی عوام کی بہتری کے لئے قراردادیں تو پاس کرتے ہیں لیکن اگر اراکینِ اسمبلی کو ہی اس صوبے میں صحت کی سہولیات کا علم نہیں تو ایسے میں عوام کی بہتری کا اقدامات کیسے کیے جاسکتے ہیں۔

بلوچستان

quetta

NADRA

DNA test