Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

باپ کے سامنے بیٹی کا ریپ کرنے والا درندہ صفت ملزم 5 ماہ بعد پولیس کی گرفت میں

600 مشکوک افراد کی گرفتاری اور 214 افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ
شائع 15 نومبر 2022 03:13pm

پتوکی میں دوران ڈکیتی باپ کے سامنے اس کی 14 سالہ بیٹی کا ریپ کرنے والا درندہ صفت ملزم شان عرف شانی 5 ماہ بعد پولیس کی گرفت میں آگیا، جبکہ ساتھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے ملزم تک پہنچنے کے لیے 600 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی اور 214 افراد کے ڈی این اے کروائے گئے۔

پولیس کے مطابق چھ افراد کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کروایا گیا۔

اسپیشل پولیس ٹیموں نے جیو فینسنگ، سی ڈی آر، پی ایف سی اور فنگر پرنٹس پر بھی کام کیا، جس کے بعد پولیس مرکزی ملزم تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔

ملزم شان عرف شانی بھٹہ خشت پر ملازم تھا اور رات کے اوقات میں ساتھی سمیت ڈکیتی کی وارداتیں بھی کرتا تھا۔

ملزم شانی اپنے ہی ساتھی ڈاکو کی بہن کو بھگا کر لودھراں لے گیا، ملزم کو کسی اور مقدمے میں گرفتار کر کے اس کا ڈی این اے کروایا گیا جو پتوکی بچی زیادتی کیس سے میچ کرگیا۔

ملزم کو لودھراں جیل سے ریمانڈ پر پتوکی طلب کیا گیا تو دوران تفتیش ملزم نے اقبال جرم کرلیا۔

پولیس کی جانب سے ساتھی آفاق نامی ملزم کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم کی تشکیل دے دی گئی ہے۔

Child Rape

patoki