Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایم کیو ایم کو حلقہ بندیوں کیخلاف درخواستوں میں الیکشن کمیشن کو فریق بنانے کی ہدایت

ایم کیو ایم کی دائرکردہ 6 درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
اپ ڈیٹ 15 نومبر 2022 12:04pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کو کراچی کے مختلف اضلاع کی حلقہ بندیوں کے خلاف دائرکردہ درخواستوں میں الیکشن کمیشن کو فریق بنانے کی ہدایت کردی۔

کراچی کے مختلف اضلاع کی حلقہ بندیوں کیخلاف ایم کیو ایم کی دائرکردہ 6 درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

وکیل الیکشن کمیشن نے موقف دیا کہ کچھ درخواستوں میں ہمیں فریق نہیں بنایا گیا۔

درخواست میں ایم کیوایم کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ ضلع غربی میں یوسیز اور ٹاونز کی تشکیل غلط اور بدنیتی پر مبنی ہے جس کے مطابق اورنگی ٹاؤن، مومن آباد، بلدیہ، نارتھ ناظم آباد اور شاہ فیصل کالونی میں حلقہ بندیاں انتہائی غلط ہیں۔

ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ اگر حلقہ بندیاں درست نہ ہوئیں تو انتخابات منصفانہ نہیں ہونگے۔

عدالت نے ایم کیو ایم کو تمام درخواستوں میں الیکشن کمیشن کو فریق بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Election commission of Pakistan

MQM Pakistan

Sindh High Court