منی لانڈرنگ کیس: عدالت نے سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی
ملزمان کے تاخیر سے پہنچنے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔
احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندے نے ان کی حاضری مکمل کروائی جبکہ سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
ملزمان کے تاخیر سے پہنچنے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ کتنے ملزمان ابھی تک پیش نہیں ہوئے؟
ملزمان کے وکیل نے بتایا ملزم علی احمد اور شعیب قمر تاحال پیش نہیں ہوئے۔
عدالت نے کہا کہ دیگر ملزمان پیش ہوجاتے ہیں، یہ کیوں تاخیر سے پہنچتے ہیں، کیا انہوں نے کراچی سے آنا ہے، گواہ پہنچنے کے باوجود کارروائی آگے نہیں بڑھ پا رہی، آخری موقع دیتا ہوں، آئندہ سماعت پر بیان لازمی ریکارڈ کیا جائے گا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی۔
PMLN
Shehbaz Sharif
lahore
Hamza Shehbaz
مقبول ترین
Comments are closed on this story.