Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: سرکاری گاڑیاں ذاتی کاموں میں استعمال ہونے کا انکشاف

گاڑیاں بازاروں میں فوڈ کوالٹی چیکنگ کے لیے فراہم کی گئی ہیں
اپ ڈیٹ 14 نومبر 2022 03:22pm
تصویر: نمائندہ آج نیوز پشاور
تصویر: نمائندہ آج نیوز پشاور
تصویر: نمائندہ آج نیوز پشاور
تصویر: نمائندہ آج نیوز پشاور

صوبائی دارالحکومت پشاورمیں سرکاری گاڑیاں ذاتی کاموں میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

رات گئے حلال فوڈ اتھارٹی کی گاڑی قہوے کے ڈھابوں پر نظرآئی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

گاڑی کی فوٹیج آج نیوز کو موصول ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرکاری اوقات کے ختم ہونے کے باوجود رات گئے گاڑی کی قہوہ خانے پرموجود ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ گاڑیاں بازاروں میں فوڈ کوالٹی چیکنگ کے لیے فراہم کی گئی ہیں۔

معاملے پر ڈی جی حلال فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا نے گاڑی کی تصدیق کرتے ہوئے موقف دینے سے انکار کردیا۔

KPK

peshawar

Food Safety Authority