Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد ٹریفک حادثے میں پرجاں بحق

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ نیند آنے کے باعث پیش آیا
شائع 14 نومبر 2022 09:40am
حادثے میں اسسٹنٹ کمشنراور وین کا ڈرائیورموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ تصویر: آج نیوز
حادثے میں اسسٹنٹ کمشنراور وین کا ڈرائیورموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ تصویر: آج نیوز

پھولنگر بائی پاس پر سرکاری ویگو ڈالہ اور وین میں خوفناک تصادم ہوگیا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی قاسم محبوب سمیت 2 افراد موقع پرجاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی قاسم محبوب سرکاری گاڑی پر لاہور سے پتوکی واپس آرہے تھے کہ پھولنگر بائی پاس پر اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث اچانک بے قابو ہوکر فٹ پاتھ کو کراس کرتے ہوئے سڑک کی دوسری جانب گجرات جانے والی وین سے ٹکرا گئی۔

  تیز رفتاری کے باعث گاڑی اچانک بے قابو ہوکر فٹ پاتھ کو کراس کر گئی، تصویر آج نیوز
تیز رفتاری کے باعث گاڑی اچانک بے قابو ہوکر فٹ پاتھ کو کراس کر گئی، تصویر آج نیوز

اس خوفناک حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی قاسم محبوب اور وین کا ڈرائیورموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو زرائع کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے 4 افراد 60 سالہ صادق، 7سالہ حزیفہ، 40 سالہ خاتون سمینہ اور 60 سالہ رفیق شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

زخمیوں کو ریسکیو نے طبی امداد دینے کے بعد ٹراما سنٹر پھولنگر منتقل کردیا جبکہ جاں بحق ہونے والے دو افراد جس میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اور55 سالہ اصغر شامل ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی جوہر آباد خوشاب کے رہائشی ہیں اور چند ماہ قبل پتوکی تعینات ہوئے تھے اس سے پہلے یہ قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن بھی تعینات رہ چکے تھے۔

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اکیلے ہی سرکاری گاڑی پر واپس پتوکی آرہے تھے اورابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ نیند آنے کے باعث پیش آیا۔

Road Accident

Pattoki