Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوہاٹ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی

فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوا
شائع 13 نومبر 2022 03:35pm
تصویر: محکمہ لوکل گورنمنٹ ویب سائٹ، خیبر پختونخوا
تصویر: محکمہ لوکل گورنمنٹ ویب سائٹ، خیبر پختونخوا

کوہاٹ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار اور ایک شہری کو زخمی کردیا۔

کوہاٹ کے علاقے گھڑی مواز خان میں موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کے جوانوں پراندھا دھند فائرنگ کر دی۔ زخمیوں میں سی ٹی ڈی کا اہلکار اے ایس آئی سہیل اور مقامی باشندہ باز محمد شامل ہے۔

فائرنگ کا واقعہ نمازفجر کے بعد پیش آیا جب پولیس اہلکار اور مقامی باشندہ مسجد سے باہر آرہے تھے۔

ڈی پی او کوہاٹ شفیع اللہ خان گنڈاپور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اورعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

بعد ازاں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔

KOHAT

firing incident