Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈکیتی مزاحمت پر 15 سالہ ٹک ٹاکر قتل

مقتول اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ کچھ افراد نے اسے روکا اور ۔۔۔
شائع 12 نومبر 2022 05:41pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

نامعلوم افراد نے ڈکیتی مزاحمت پر 15 سالہ ٹک ٹاکر کو قتل کردیا۔

قتل کا اندوہناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں پیش آیا جہاں نایاب نامی مقتول ٹک ٹاکر اپنے بھائی کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فون چھیننے کی کوشش میں انہیں روکا۔

مزاحمت پر مسلح افراد نے مبینہ طور پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں نایاب کو گولی لگی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ اس کا بھائی محفوظ رہا۔

بعد ازاں مقتول کی لاش کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ زونیر کا کہنا ہے کیس میں چند چیزیں سامنے آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب پولیس نے حقائق جاننے کے لیے کیس کی تفتیش شروع کی تو متاثرہ کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ مقتول اپنے بھائی کے ساتھ اپنے دوست کو کچھ پیسے دینے گیا تھا، لیکن انہیں مبینہ طور پر اسٹریٹ کرمنلز نے روک لیا، جنہوں نے فون چھیننے کی کوشش میں اسے گولی مار دی۔

Murder

TikToker

Mobile Phone Snatching