Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نے نوازشریف کا موبائل وال پیپر شیئرکردیا

تصویر دیکھنے کے بعد فالوورز کے تعریفی تبصرے
شائع 12 نومبر 2022 03:29pm

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے والد کے موبائل فون کے وال پیپرکی تصویرفالوورز کے لیے شیئرکی ہے۔

سابق وزیراعظم اور قائد ن لیگ نوازشریف نے اپنے موبائل کی اسکرین پرمرحومہ اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تصویر لگائی ہوئی ہے۔

مریم نے آفیشل ٹوئٹرہینڈل پر2 تصاویرشیئرکیں جن میں سے ایک میں نواز شریف گاڑی کی فرنٹ سیٹ پرہاتھ میں موبائل تھامے بیٹھے ہیں، اس تصویرمیں موبائل کا وال پیپربالکل واضح نہیں لیکن کسی خاتون کی تصویردیکھی جاسکتی ہے۔

اسی تناظر میں مریم نے بیگم کلثوم نواز کی وہ دلکش تصویر لگائی جو نواز شریف کے موبائل اسکرین کی زینت ہے۔

مریم نواز کے فالوورز نے نواز شریف کی اپنی اہلیہ سے محبت کے ایسے اظہار کو سراہتے ہوئے تعریفی ٹویٹس کیں۔

گلے کے سرطان کے باعث کئی ماہ تک لندن کے اسپتال میں زیرعلاج رہنے والی بیگم کلثوم نواز 11 ستمبر2018 کو انتقال کرگئی تھیں۔

انہیں 3 بار پاکستان کی خاتون اّول رہنے کا اعزازحاصل ہوا۔

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

begum Kulsoom Nawaz