Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابقہ منگیتر نے خاتون کے شوہر کی ناک کاٹ دی

پولیس نے 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی
شائع 12 نومبر 2022 02:39pm
تصویر: فیس بُک
تصویر: فیس بُک

پنجاب کے شہرصادق آباد رشتہ نہ ملنے کی رنجش پرلڑکی کے سابقہ منگیتر نے شوہرکی ناک کاٹ دی۔

صادق آباد تھانہ کوٹ سبزل کی حدود گوٹھ درگاہی میں مذکورہ واقع پیش آیا۔ واقعے کے بعد لڑکی کے شوہرکو تشویشناک حالت میں شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد نے ملزم کو رشتہ دینے سے انکارکرکے بھانجے سے بیٹی کی شادی کردی تھی۔

پولیس نے نوجوان کا ساتھ دینے والے 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی گئی ہے۔

punjab

Punjab police

Sadiqabad