Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی خاتون کے قتل پر پاکستانی سابق شوہرکو سزائے موت

وجیہ سواتی کے سابق سسر اور ملازم کو لاش کی بے حرمتی پر7 سال قید
اپ ڈیٹ 12 نومبر 2022 03:10pm
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

راولپنڈی کی مقامی عدالت نے پاکستانی نژاد امریکی خاتون وجیہہ سواتی کے قتل کے مرکزی ملزم سابق شوہر رضوان حبیب کو سزائے موت سنا دی۔

راولپنڈی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے وجیہہ سواتی قتل کیس فیصلہ سنایا، اس دوران تمام ملزمان عدالت میں موجود تھے۔

عدالت نے خاتون کے سابق شوہر مرکزی مجرم رضوان حبیب کو سزائے موت، 10 سال قید اور جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔

عدالت نے مقتولہ کے سابق سسر ملزم حریت اللہ اور ملازم سلطان کو لاش کی بے حرمتی پر7 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جبکہ دیگر ملزمان رشید اور زاہدہ کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا۔

وجیہہ سواتی قتل کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے وقت امریکی سفارت خانہ کے 4 سینئر اہلکاراورایف بی آئی ٹیم بھی عدالت میں موجود تھی۔

امریکی ایف بی آئی افسر نے عدالتی فیصلے کو بہترین قرار دیا۔

کیس کا پسِ منظر

گزشتہ سال 16 اکتوبر کو ملزم رضوان حبیب نے اپنی سابقہ بیوی وجیہہ سواتی کو اربوں روپے مالیت کی جائیداد کا جھگڑا طے کرنے کے بہانے پاکستان بلا کر قتل کر دیا تھا۔

جس کے بعد پولیس کو لاش لکی مروت سے ملی،خاتون کو ایک مکان میں دفن کراوپر فرش پکا کر دیا گیا تھا۔

پاکستان

court