Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جھنگ: پی ٹی آئی جلسہ گاہ کے اطراف تمام راستے سیل

اسد عمر جلسے سے خطاب کریں گے۔
شائع 12 نومبر 2022 01:53pm

پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ گاہ کے اطراف تمام راستے سیل کر دیئے گئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر جھنگ میں آج شام چار بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کے خطاب کیلئے چرچی گراؤنڈ میں جلسہ گاہ بنائی گئی ہے۔

جلسہ گاہ کے اطراف تمام تر راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے، مین شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب اسد عمر کی قیادت میں دربار سلطان باہو سے پی ٹی آئی کی ریلی روانہ ہوگئی۔

عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے چرچ گراؤنڈ میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔

punjab

Asad Umer

PTI jalsa

Jhang