Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاداب خان کی دیوانی بدیسی مداح کی ایک اور ویڈیو وائرل

نیوزی لینڈ کی خاتون شاداب کو شادی کی پیشکش بھی کرچکی ہیں
شائع 12 نومبر 2022 01:42pm

ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے والی گرین شرٹس کی ایونٹ میں ناقابل فراموش پرفارمنس کی طرح اس ایونٹ کے دوران شاداب خان کو دل دے بیٹھنے والی خاتون کو بھی شاید ہی کوئی بھولے۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی اس خاتون مداح کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے جس میں وہ باؤنڈری کے پاس کھڑے ہوکرمداحوں کو آٹوگراف دینے والے شاداب خان کو انتہائی محویت سے دیکھ رہی ہیں۔

اسی دوران یہ مداح شدت جذبات سے مغلوب ہوکرشاداب خان کے کندھے کو بھی چھوتی ہیں جس کا کرکٹرکی جانب سے کوئی خاص نوٹس نہیں لیا جاتا۔

ساتھ کھڑی خاتون مداح کی دوست بھی اس لمحے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ہنستی دکھائی دے رہی ہیں۔

ویڈیو دیکھنے والے بیشترصارفین نے محظوظ ہوتے ہوئے خاتون مداح سے درخواست کی کہ ازراہ کرم آپ شاداب کوکھیل پرہی توجہ دینے دیں۔

اس سے قبل انہی خاتون کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ نائب کپتان شاداب خان کو شادی کی پیشکش کررہی ہیں۔

ٹراؤزر ہاتھ میں پکڑ کرمیڈیا کو تفصیلات بتانے والی اس مداح کا دعویٰ تھا کہ یہ شاداب کا ٹراؤزرہے جو انہوں نے مجھے دیا ہے، وہ بہت اچھے کھلاڑی ہیں اور میں ان سے بہت محبت کرتی ہوں۔

وائرل ویڈیو میں شاداب خان کو اپنا ٹراؤزردیتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے جس پر انہیں تنقید کاسامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

cricket

New Zealand

shadab khan

T20 WORLD CUP 2022