Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

لندن میں استخارہ کی میٹنگ سات روزه چلہ میں بدل گئی: شیخ رشید

تیس نومبر کے بعد تیرا پارٹیاں تیتربیترہوجائیں گی۔
شائع 12 نومبر 2022 10:57am
شیخ رشید (فوٹو:فائل)
شیخ رشید (فوٹو:فائل)

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لندن میں استخارہ کی میٹنگ سات روزه چلہ میں بدل گئی، تعیناتی پسند نہ پسند پر نہیں آئین اور قانون کےمطابق میرٹ پرہوگا۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ مفرور ملزم اہم فیصلوں کے نام پر قوم کا مذاق اُڑا رہے ہیں، تیس نومبر کے بعد تیرا پارٹیاں تیتربیترہوجائیں گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایف آئی آر کٹ نہیں رہی، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ نہیں مل رہی، وزرا دفتر نہیں جا رہے ہیں، حکومت ٹھپ ہوگئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ احتساب حساب انتخاب ہوکر رہے گا،غریب کونہ پیناڈول مل رہی ہے نہ انسولین مفرورملزم لندن میں بیٹھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پہنچنے پرعمران خان کاتاریخی استقبال کروں گا، 15 دن اہم ہیں اس لیے 30نومبرتک ٹی وی نہیں ٹویٹرپرچلاگیاہوں۔

Sheikh Rasheed

پاکستان

ٹویٹر

Statement