Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ: نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کے بعد ویب سائٹ اپڈیٹ ہوگئی

ویب سائٹ پر نئے چیف جسٹس کا پیغام اپلوڈ کردیا گیا
شائع 12 نومبر 2022 10:50am
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاروق کی بطورچیف جسٹس تعیناتی کے بعد ویب سائٹ اپڈیٹ ہوگئی ہے۔

عدالت کی ویب سائٹ پر نئے چیف جسٹس عامر فاروق کا پیغام اپلوڈ کردیا گیا ساتھ ہی آئندہ ہفتے میں کیسوں کی سماعت کے لیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے آئندہ ہفتے کا ڈیوٹی روسٹر جاری کیا، جبکہ جسٹس عامر فاروق سمیت تمام ججز کیسوں کی سماعت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

آئندہ ہفتے کیسوں کی سماعت کے لیے 8 سنگل اور 3 ڈویژن بنچ دستیاب ہوں گے اور ڈیوٹی روسٹر 14 نومبر سے 18 نومبر تک کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ چیف جسٹس کی ہدایت پر لارجر بینچ اور خصوصی بینچ بھی سماعت کے لیے دستیاب ہوگا۔

Islamabad High Court

Justice Aamer Farooq