Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

میں بالکل ٹھیک اور خیریت سے ہوں، رانا ثناء کاآڈیو پیغام

اتوار تک گھر آجاؤں گا، وزیر داخلہ
اپ ڈیٹ 12 نومبر 2022 12:25pm
رانا ثنااللہ (فوٹو:فائل)
رانا ثنااللہ (فوٹو:فائل)

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ وہ بالکل خیریت سے اور ٹھیک ٹھاک ہیں، سوشل میڈیا پراسپتال میں زیرعلاج ہونے کی خبروں کے بعد رانا ثناء نے آڈیو بیان جاری کردیا۔

رانا ثناء کا کہنا ہے کہ چھوٹے موٹے چیک اپ اور پروسیجر کیلئے اسپتال آیا، ایک آدھ دن میں پھر سے آپ کے درمیان موجود ہوں گا۔

اے ایف آئی سی راولپنڈی میں زیرعلاج رانا ثناء نے اپنے آڈیو پیغام میں کہا کہ اسپتال میں رش کرنے کی ضرورت نہیں، اتوار تک گھر آجاؤں گا۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی طبیعت ناساز ہوگئی

انہوں نے کہا کہ میرے دوست اور چاہنے والے آپریشن تھیٹر میں میری تصویر دیکھ کر پریشان ہوئے،کافی عرصہ پہلے میری 2004 میں ہارٹ سرجری ہوچکی ہے، دو تین سال بعد چیک اپ اور پروسیجر ضروری ہوتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ سے رابطہ کرکے روبہ صحت ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹویٹ میں بتایا کہ رانا ثنا اللہ کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیوں میں صداقت نہیں،18 سال قبل رانا صاحب کی ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر دو تین سال بعد اس کا چیک اپ کروانا لازم ہوتا ہے،اس سال دو تین بار ڈاکٹرز سے معائنہ کرایا۔

PMLN

Federal govt

Rana Sanaullah