Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم اور نوازشریف کی ملاقات پرخواجہ آصف کی اہم ٹویٹ

وزیر دفاع نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے تفصیلات بتا دیں
شائع 12 نومبر 2022 08:58am
تصویر بشکریہ: پاکستان اسٹینڈرڈ ڈاٹ کام
تصویر بشکریہ: پاکستان اسٹینڈرڈ ڈاٹ کام

وزیردفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم شہبازشریف اور قائد ن لیگ نوازشریف کی لندن میں ہونےوالی اہم ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے سرگرم اطلاعات کو قیاس آرائیاں قراردے دیا ہے۔

اپنی ٹویٹ میں خواجہ آصف نے لکھا کہ، ”میڈیا میں قیاس آرائی ہورہی ہے کہ لندن میں نواز شہباز میٹنگ میں آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کوئی فیصلہ ہواہے“۔

وزیردفاع کے مطابق نئے آرمی چیف کے تقرر پر مشاورت ضرور کی گئی ہےتاہم فیصلہ آئینی عمل کے بعد مشاورت سے ہوگا۔

مزید پڑھیے:سینئر ترین افسر کو آرمی چیف لگایا جائیگا، شریف برادران کی ملاقات میں فیصلہ

گزشتہ روز یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ وزیراعظم شہبازشریف اورنوازشریف کے دوران لندن میں ہونے والی ملاقات میں سینئر ترین افسر کو نیا آرمی چیف تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ملاقات میں مریم نواز بھی شریک تھیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں اس معاملے پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) قیادت کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے جو آئین کے مطابق ہی کریں گے۔

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

Maryam Nawaz

Khawaja Asif