Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ممتاز زہرا دفتر خارجہ کی ترجمان مقرر

دفتر خارجہ کا نوٹی فکیشن جاری۔
اپ ڈیٹ 11 نومبر 2022 05:03pm
Breaking | Mumtaz Zahra Baloch has been appointed as the new spokesperson of the Foreign Office

وزارت خارجہ میں ترجمان کے ساتھ ساتھ ڈپٹی ترجمان کا تقرر بھی کردیا گیا۔

وزارت خارجہ نے ترجمان عاصم افتخار کی جگہ ممتاز زہرا بلوچ کو نئی ترجمان مقرر کردیا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ دفتر خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری کے عہدے پر کام کررہی ہیں، وہ جنوبی کوریا میں پاکستان کی سفیر بھی رہ چکی ہیں، عاصم افتخار احمد فرانس میں پاکستانی سفیر کا منصب سنبھالنے کے لئے پیرس پہنچ چکے ہیں۔

دفترخارجہ میں ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک کمیونکیشن کے عہدے پر کام کرنے والی صائمہ میمونہ سید کو ڈپٹی ترجمان وزارت خارجہ تعینات کیا گیا ہے، پہلی مرتبہ دفترخارجہ میں نائب ترجمان کا تقرر کیا گیا ہے۔

صائمہ سید کئی اہم مشنز میں پاکستان کی نمائندی کرچکی ہیں، ترجمان اور نائب ترجمان دونوں خاتون افسران ہیں۔

foreign office

پاکستان

mumtaz baloch