Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی سی پی او لاہور کی معطلی پر عملدرآمد روک دیا گیا

فیڈرل سروس ٹربیونل نے سی سی پی او کی درخواست پر سماعت کی۔
اپ ڈیٹ 11 نومبر 2022 05:07pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

فیڈرل سروس ٹربیونل نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روک دیا-

فیڈرل سروس ٹربیونل نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا۔

ٹربیونل کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور کو 27 اکتوبر کو 3 روز میں عہدے کا چارج چھوڑنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور 5 نومبر کو عہدے سے معطل کر دیا،وفاقی حکومت تھانہ گرین ٹائون میں 2 وفاقی وزراء کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کرنے کے الزامات پر انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔

ٹربیونل کو مزید بتایا گیا کہ پنجاب حکومت رولز آف بزنس کے تحت وزیر اعلی پنجاب کو سی سی پی او کے تقرر و تبادلوں کا اختیار حاصل ہے،وفاق کے عہدے سے معطلی اور ٹرانسفر کے نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کئے جائیں،درخواست کے حتمی فیصلے تک تبادلے اور معطلی کے نوٹیفکیشنز پر عملدرآمد روکا جائے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد معطلی کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روک دیا-

پاکستان

punjab

ccpo lahore