Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیرقانونی طور پر سندھ میں داخل ہونیوالے افغان مہاجرین گرفتار

گرفتارہونے والوں میں 89 مرد، 13 خواتین اور 20 بچے شامل ہیں
اپ ڈیٹ 11 نومبر 2022 02:32pm
تصویر: گوگل میپ
تصویر: گوگل میپ

پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےغیرقانونی طور پرسندھ میں داخل ہونے والے افغان مہاجرین کو گرفتارکر لیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق 122 افغان باشندے مبینہ طور پر بلوچستان سے سندھ میں داخل ہو رہے تھے۔

رینجرز اور پولیس کی جانب سے تلاشی اور بائیو میٹرک چیکنگ کے دوران شناختی کاغذات کی پڑتال نہ ہونے اورغیر ملکی شہریت رکھنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتارہونے والوں میں 89 مرد، 13 خواتین اور 20 بچے شامل ہیں۔

افغان باشندوں کوغیر قانونی داخلے پر قانونی کارروائی اور واپس افغانستان منتقلی کے لیے بلوچستان حکومت کے حوالے کردیا ہے۔

بلوچستان

Sindh Rangers

sindh

Sindh Police