Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ کے تین نئے ججز نے حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال نے نئے ججزسے حلف لیا
شائع 11 نومبر 2022 10:53am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین نئے ججز نے حلف اٹھا لیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال نے جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس سید حسن اظہررضوی، جسٹس شاہد وحید سے حلف لیا۔

اس کےعلاوہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامرفاروق کی ہائی کورٹ آمد ہوئی اور چیف جسٹس عامر فاروق کوگارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی تقریب حلف برداری ایوان صدرمیں ہوئی، صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس عامرفاروق سے حلف لیا۔

 جسٹس عامرفاروق کی تقریب حلف برداری، اسکرین گریب پی ٹی وی
جسٹس عامرفاروق کی تقریب حلف برداری، اسکرین گریب پی ٹی وی

جسٹس عامرفاروق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھٹے چیف جسٹس ہوں گے۔

Supreme Court

Judges of Supreme court