Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہم واضح بتا رہے ہیں گیس کسی کو نہیں ملنی، سیکریٹری پیٹرولیم

گھریلو صارفین کو 16 گھنٹے گیس دستیاب نہیں ہوگی، سیکریٹری پیٹرولیم
شائع 10 نومبر 2022 04:30pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سیکرٹری پیٹرولیم نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کو واضح کر دیا ہے کہ گیس اس دفعہ کسی کو نہیں ملے گی۔

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اجلاس ہوا جس کی صدارت عامر طلال گوپانگ نے کی۔

کمیٹی کو ملک میں گیس کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی، جس میں سیکریٹری پیٹرولیم نے کہا کہ اس دفعہ موسم سرما بہت مشکل ہوگا، ہم واضح بتارہے ہیں گیس کسی کو نہیں ملنی۔

سیکریٹری پیٹرولیم نے کمیٹی کو بتایا کہ گھریلو صارفین کو 16 گھنٹے گیس دستیاب نہیں ہوگی۔ تین گھنٹے صبح، دو گھنٹے دوپہر اور تین گھنٹے شام کو گیس ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہرسال گیس کے ذخائر میں 10 فیصدکمی ہورہی ہے، 10سال بعد پاکستان کے پاس اپنی گیس نہیں ہوگی، مہنگی ایل این جی خرید کر سستی نہیں بیچ سکتے۔

سوئی سدرن کے حکام نے اجلاس میں کہا کہ گیس لوڈ مینجمنٹ پلان وزارت کو فراہم کردیا ہے۔

پاکستان

gas load shedding