Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی بی اے ٹیسٹ: ضلع قمبرشہدادکوٹ میں 500 جعلی اساتذہ بھرتی ہونے کا انکشاف

ٹیسٹ میں 3 ہزار پرائمری، 1200 جونیئراسکول ٹیچر کامیاب ہوئے تھے۔
اپ ڈیٹ 10 نومبر 2022 09:48pm
سکھر آئی بی اے (فوٹو:فائل)
سکھر آئی بی اے (فوٹو:فائل)

ضلع قمبرشہدادکوٹ میں 500 جعلی اساتذہ کی بھرتی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سکھر آئی بی اے کے تحت 2021 میں ہونے والے ٹیسٹ میں 3 ہزار پرائمری اور1200 جونیئراسکول ٹیچر کامیاب ہوئے تھے۔

ضلعی انتظامیہ خالی پرائمری، جے ایس ٹی اسامیوں کی تعداد بتانے سے قاصرہے۔

اس حوالے سے وزیراعلی سندھ کو لکھے گئے خط میں ممبر صوبائی اسمبلی نادر مگسی نے کہا ہے کہ ضلعی تعلیمی افسران اساتذہ کی خالی اسامیوں کے حوالے کچھ نہیں بتا رہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پرائمری کے 800 اور جے ایس ٹی کے 430 نئی اسامیاں پیدا کرکے اسکول بھرتی کیے جائیں تاکہ بند اسکول کھل سکیں۔

سیکرٹری تعلیم نے اس ضمن میں تحقیقات کا حکم جاری کرتے ہوئے محکمہ تعلیم میں مانیٹرنگ نظام کو مزید فعال بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب آج نیوز پر خبر چلنے کے بعد وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

آج نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی سندھ کے تمام اضلاع میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کی چھان بین کریگی اورملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

sindh

Kambar Shahdadkot

Sukkur IBA

Fake Teachers