Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا ریاست اور عدالت صمً بکمً بیٹھی رہیں گی، فواد چوہدری

عمران خان ساڑھے 4 بجے اجتماع سے خطاب کریں گے، پی ٹی آئی رہنما
شائع 10 نومبر 2022 01:48pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سب سے بڑے لیڈر پر حملہ ہوا کیا ریاست اورعدالتیں صمً بکمً بیٹھی رہیں گی۔ عمران خان نے لہو دے کر حقیقی آزادی کی تحریک چلائی ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں عمران خان ساڑھے 4 بجے اجتماع سے خطاب کریں گے اور راولپنڈی میں قافلے عمران خان کا استقبال کریں گے جہاں وہ آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

فواد چوہدری نے ملکی سیاسی صورتحال پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی حکمران طبقے پر قوانین لاگو نہیں ہو رہے جبکہ گزشتہ 6 ماہ میں جو ہوا وہ پاکستان میں کبھی نہیں ہوا۔

انہوں نے صحافی ارشد شریف کے حوالے سے کہا کہ مرحوم کی والدہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے دربدرہوتی رہیں ، 75 سالہ سینیٹراعظم سواتی کو پوتوں پوتیوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حکمران طبقے کے اوپر مقدمے نہیں ہو رہے ہیں، سیاست میں بڑے بڑے سانحات ہوئے لیکن باقاعدہ پلان کرکے کسی لیڈر پرحملہ نہیں کیا گیا،عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہ ہوسکی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک اس طرح نہیں چلے گا بلکہ عوامی فیصلوں کے سامنے سر خم کرنا ہوگا۔ نواز شریف اورشہباز شریف آپ کو حکومت عوام نے نہیں دی، اگر آپ چاہتے ہیں کہ سیاسی استحکام نہ ہو تو الیکشن کرائے جائیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر جمہوریت کی طرف واپس نہیں جائیں گے تو حالات خراب ہوں گے، نواز شریف نہیں مان رہے تو کیا الیکشن نہیں ہو گا ہرگز ایسا نہیں ہوگا، عمران خان نے لہو دے کر حقیقی آزادی کی تحریک چلائی ہے۔

lahore

long march

Fawad Chaudhary

Azadi March Nov10 2022