Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اے این ایف کی کارروائیاں، بین الاقوامی گروپ کے3 ملزمان گرفتار

خیبر اور کیچ میں کارروائی کے دورن بھاری مقدار میں چرس برآمد
شائع 10 نومبر 2022 10:11am
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروپ کے 3ملزمان گرفتار کر لیے، خیبر اور کیچ میں بھی کارروائی کے دورن بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق سندھ میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران بین الاقوامی منشیات فروشوں کا گروہ گرفتار کرلیا گیا، جن سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی۔

منشیات سپلائی کرنے والے گرفتار ملزمان میں عبد الجمیل خلیل، شمیم خان اور محمد افہام شامل ہیں، جن سے 428 ہیروئن بھرے کیپسولز،259چرس بھرے کیپسولز اور 3کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔

یہ گروہ کم آمدن والے افراد کو لالچ دے کر عرب ممالک میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث تھا۔

ایک اور کارروائی کے دوران بلوچستان میں کیچ کے علاقے میں 400 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ خیبر میں پلاسٹک کے تھیلوں سے 20 کلو چرس برآمد ہوئی ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

بلوچستان

ANF

khyber

Kech

drugs